آغاز

مری بریوری برطانوی راج کے اہلکاروں کی طرف سے بیر کے لئے بڑھتی ہوئی مانگ کے جواب میں 1860 میں قائم ہوا اور اس وقت پاکستان میں سب سے قدیم جاری رکھنے انٹرپرائز ہے۔ 1849 میں پنجاب کے سکھ حکومت سے الحاق اور اس کے بعد 1857 میں تاج برطانیہ کی ہندوستان پر مکمل خودمختاری کے بعد پنجاب پر ایک مکمل انتظامی ڈھانچہ ترتیب دیا گیا۔برطانوی افسران (خصوصاً آرمی) کی بئیر کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے 1860 میں مری بروری کا قیام عمل میں لایا گیا جسے بعد ازاں گھوڑا گلی جو کہ مغربی ہمالیہ سلسلے میں سطح سمندر سے 6000 فٹ کی بلندی پر پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے کا حصہ ہے میں شامل کیا گیا۔

بیسویں صدی تک

۔ 20صدی کے آغاز تک ـمری کا نام میخانوں میں بوتلوں اور ڈرموں ، بئیر ہالوں برطانوی ہندستان کی آرمی میسز میں اپنی بئیر کیلئے مشہور تھا۔ مری بروری کو اپنی بہتری پراڈکٹس کیلئے پہلا ایوارڈ 1876میں فلیڈیفیا نمائش میں ملا اور اس کے بعد پچھلے 140سال میں لاتعداد ایوارڈز ملے۔

پارک لاج

کمپنی کی طرف سے 1888 ،میں Mrs.H. Whymper پارک لاج نامی ایک بہترین رہائشی رقبہ خریدا گیا۔ یہ 1959 میں حکومت پاکستان کی جانب سے صدر پاکستان کے دفتر کیلئے ملکیت میں لینے سے پہلے تک کمپنی کی بنیادی رہائش گاہ اور اور مرکزی دفتر کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔ یہ 1960سے آج تک ریاست کے سربراہ کے دفتر کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔

پرانی وہسکی

ساٹھ کی دہائی کے اختتام پر مالٹ وسکیز کو بڑھانے کیلئے طویل دورانیہ کے پروگرام کا آغاز کیاگیا۔پچھلی چار دہائیوں سے شمالی
امریکہ ، آسٹریلیا اور سپین سے سفید شاہ بلوط کا پیپا اور حوض حاصل کیا جا رہا ہے۔
ہمارے دو زیر زمین تہہ خانوں میں 5 لاکھ لیٹر سے زیادہ مالٹ وسکی 12 سال تک کے مختلف دورانیوں کیلئے کنٹرول درجہ حرارت پر موجود ہے۔
1990میں جدت کے ایک نئے سلسلے کا آغاز کیا گیا۔ نئی بئیر کیننگ (Canning) اور جدید بوتل بھرائی کی سہولت Holsteinاور Kappert(جرمنی) سے تنصیب کی گئی۔ الکوحل صاف کرنے کے والے کالمز کی صفائی کیلئے اور راب سے اعلیٰ درجے کی الکوحل بنانے کیلئے بالترتیب فرانس اور اٹلی سے 2نئے یونٹس منگوائے گے تاکہ اپنی ووڈکا اور جِن کو بہترین معیار دیا جا سکے۔