چودھری معین افضل
چیئرمین / نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر
چوہدری معین افضل نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1964 میں پاکستان کی سول سروس میں شمولیت اختیار کی اور 2002 میں سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے۔
اپنی سرکاری ملازمت کے دوران انہوں نے کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ(1981-1984)،پنجاب کے سیکریٹری خزانہ (1984-1986)، واشنگٹن ڈی سی، امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اقتصادی وزیر(1987-1990)شامل ہیں۔ بعد ازاں وہ پاکستان حکومت کے سیکریٹری صحت (1995-1996)، اسلام آباد میں سیکریٹری خزانہ (1996-1998) اورسیکریٹری جنرل برائے خزانہ و اقتصادی امور(1999-2002)کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔
2003 میں حکومتِ پاکستان نے نمایاں عوامی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیازسے نوازا۔
سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کارپوریٹ شعبے میں متعدد اہم ذمہ داریاں انجام دیں۔ اس وقت وہ مری بروری کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ہیں اور آڈٹ و رسک مینجمنٹ کمیٹی کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ ہیومن ریسورسز، ریمونریشن اور نامزدگی کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔ اس سے قبل وہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے چیئرمین بورڈ اور اکزو نوبل پاکستان کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
وہ پاکستان سینٹر آف فلانتھراپی کے بانی ڈائریکٹرز میں شامل ہیں اور بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی ہیں۔ اس وقت وہ لینگ لینڈز اینڈاؤمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں، جو چترال میں واقع لینگ لینڈز اسکول اینڈ کالج کے لیے فلاحی فنڈز جمع کرنے کا کام کرتا ہے۔