جناب عامر حسین شیرازی

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب عامر حسین شیرازی نے امریکہ سے اقتصادیات (Economics) میں گریجویشن کیا اور ہارورڈ بزنس اسکول سے او پی ایم مکمل کیا۔ انہیں 35 سال سے زائد کا بھرپور پیشہ ورانہ اور انتظامی تجربہ حاصل ہے۔ وہ اٹلس ہونڈا لمیٹڈکےچیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے دس سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیتے رہے، جس کے بعد جولائی 2000 میں انہیں اٹلس گروپ کاصدرمقرر کیا گیا۔

اس وقت وہ ہونڈا اٹلس کارز، اٹلس ہونڈا اور اٹلس بیٹری کے چیئرمین ہیں۔ اس کے علاوہ وہ شیرازی انویسٹمنٹس)گروپ ہولڈنگ کمپنی(، مری بروری کمپنی لمیٹڈ اورٹرائی پیک فلمز لمیٹڈکےبورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں۔

وہ درج ذیل اداروں سے بھی وابستہ رہے ہیں:

  • لاہور اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن۔
  • لمز (LUMS)، لاہورکے بورڈ آف گورنرز کے رکن۔
  • ایچی سن کالج، لاہورکے بورڈ آف گورنرز کے رکن۔
  • انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن۔
  • یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکی سنڈیکیٹ کے رکن۔

جناب عامر حسین شیرازی2002سے لاہور میں جاپان کے اعزازی قونصل جنرل کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

No products in the cart.