مسٹر اسفنیار ایم بھنڈارا

سی ای او/ڈائریکٹر-ایگزیکٹیو ڈائریکٹر

جناب اسفندیار ایم بھنڈارا نے 1997 میں اپنے خاندانی کاروبارمری بروری کمپنی لمیٹڈ، راولپنڈی کی ذمہ داریاںسنبھالیں، جو برصغیر کی قدیم ترین پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

1998میں وہ کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہوئے۔ اس سے قبل انہیں پیداواری عمل، منصوبہ جاتی ترقی، ترقیاتی منصوبہ بندی، تصوری انجینئرنگ اور بروری سمیت کمپنی کے دیگر شعبوں میں آپریشنل معاونت جیسے مختلف شعبوں میں وسیع عملی تجربہ حاصل تھا۔

جون 2005 میں انہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹرمقرر کیا گیا، جہاں انہوں نے 2008 تک خدمات انجام دیں۔ جون 2008 میں اپنے والد کے انتقال کے بعد انہیں مری بروری گروپ آف کمپنیز کا چیف ایگزیکٹو آفیسرمقرر کیا گیا۔

کمپنی کے دیگر شعبے خوراک، فروٹ جوس، منرل واٹر، غیر الکوحل مشروبات اور شیشے کی بوتل (گلاس کنٹینرز) بھی تیار کرتے ہیں۔ کمپنی کی روایتی سرگرمیوں میں اعلیٰ معیار کی شراب اور بیئر کی تیاری شامل ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ کمپنی نے اپنی مصنوعات کی اقسام اور پیداواری صلاحیت دونوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

اہم معلومات:

·         بزنس اینڈ ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری کے حامل ہیں۔

·         اس وقت پاکستان کی قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشست پر رکن ہیں۔

·         اس وقت راولپنڈی پارسی انجمن کے صدر ہیں۔

·         پاکستان کی مختلف اقلیتی برادریوں، جن میں پارسی، سکھ، بہائی، بدھ مت کے پیروکار اور کیلاش شامل ہیں، کی نمائندگی اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔

·         کاروبار سے متعلق لمز (LUMS) کے مختلف ورکشاپس میں شرکت کر چکے ہیں۔

·         پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سےڈائریکٹرز ٹریننگ پروگرام مکمل کر چکے ہیں۔

No products in the cart.