جناب پرویز اختر

آزاد ڈائریکٹر

جناب پرویز اخترنے 1976 میں یونیورسٹی آف پنجاب سے معاشیات (Economics) میں گریجویشن کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اسکول آف بزنس اینڈ کامرس، اسلام آبادسے ایم بی اے پروگرام میں شرکت کی اوربزنس پالیسی اینڈ اسٹریٹجی اورہیومن ریسورس مینجمنٹ میں امتیازی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 1981 میں کلین ویلڈ پیٹ ماروک گوئرڈیلر (KPMG) سے اپنی پیشہ ورانہ تربیت مکمل کی۔ 1989 میں انہیںUSAIDکی جانب سے اسکالرشپ دی گئی، جس کے تحت انہوں نے آرتھر ڈی لٹل انکارپوریٹڈ، بوسٹن، امریکہ سےپیٹرولیم مینجمنٹ پروگرام مکمل کیا۔

2007 سے وہ میٹرو (METRO) کےکارپوریٹ افیئرزکے شعبے کے ذمہ دار ہیں، جس میں عوامی پالیسی، ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ESG) اموراورریگولیٹری افیئرزشامل ہیں۔ سینئر مینجمنٹ ٹیم کے رکن کی حیثیت سے انہوں نے پاکستان میںMETRO Pakistan کے کاروبار کے کامیاب قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

METRO میں شمولیت سے قبل وہ ڈچ ملٹی نیشنل کمپنی SHV Energy میں نو سال سے زائد عرصے تک جنرل منیجر کارپوریٹ افیئرزکے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ انہیں پاکستان میں مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کا40سال سے زائدمتنوع تجربہ حاصل ہے۔ اس دوران انہوں نے فنانس، انسانی وسائل، خریداری اور کارپوریٹ افیئرز کے شعبوں میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

جناب پرویز اخترپاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سےسرٹیفائیڈ ڈائریکٹر ہیں۔ وہ2022 سے 2024 تک جرمن پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر رہے۔ اس کے علاوہ وہ لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈکےبورڈ آف ڈائریکٹرزمیں تین ادوار (مجموعی طور پر نو سال سے زائد)  تک آزاد ڈائریکٹررہے، جہاں انہوں نے آڈٹ کمیٹی اورہیومن ریسورسز و ریمونریشن کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

دیگر وابستگیاں:

  • اسٹار فارم پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈMETRO) گروپ کمپنی) کے ڈائریکٹر۔
  • کورالائنسکے ڈائریکٹر، جوکمپنیز آرڈیننس کی دفعہ42کےتحت قائم ایک عوامی مفادکی کمپنی (Public Sector Company) ہے۔

No products in the cart.